ہفتہ، 15-جون،2024
( 09 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 15-جون،2024

EN

صحت مند رہنے کیلئے کونسی جڑی بوٹیوں کے قہوے کا استعمال کرنا چاہیے؟

05 فروری, 2024 17:22

جڑی بوٹیوں کا قہوہ کا استعمال صدیوں سے صحت کے مختلف فوائد کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں کے قہوے قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، جسم سے اضافی چربی کا خاتمہ کرتے ہیں، سوزش اور جلن سے راحت فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرتے ہیں۔

 آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسی جڑی بوٹیوں والی قہوہ یعنی ہربل ٹی ہیں جو مجموعی طور پر ہماری صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

گُلِ گڑہل (ہبسکس) کا قہوہ

ہیبسکس یا گُلِ گڑہل اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش دور کرنے والی خصوصیات  مالا مال ہے، جو ماہواری کے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے یہ ماہواری کی حالت میں جسم کو راحت فراہم کرتا ہے۔

ادرک کا قہوہ

ادرک کی چائے یا قہوہ روایتی طور پر اس کی سوزش دور کرنے کی خصوصیات کے سالوں سے استعمال ہوتا رہا ہے اور یہ بلڈ شوگر لیول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے یہ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

کڑی پتے کا قہوہ

کڑی پتے کا قہوہ اپنی قوت مدافعت بڑھانے کی خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم سے تناؤ کو دور کرتے ہیں۔

پودینے کا قہوہ

متلی اور بدہضمی سمیت ہاضمے کی ہر تکلیف کو دور کرنے کے لیے پودینے کی چائے صدیوں سے استعمال ہوتی رہی ہے۔ پودینہ میں موجود مینتھول پیٹ کے پٹھوں کو سکون بخشتا ہے اور متلی کے احساسات کو کم کرتا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پپیتا کس طرح بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے؟ جانیے

گُلِ بابونہ (کیمومائل) کا قہوہ

کیمومائل کا قہوہ اپنی سکون بخشنے والی خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ اس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو اضطراب کو کم کرنے، نیند کو فروغ دینے اور راحت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے جنہیں نیند آنے میں دشواری ہوتی ہے یا بے خوابی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کونسی غذائیں دل کی شریانوں کو بند ہونے سے روک سکتی ہیں؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top