منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بالی ووڈ کی کن اداکاراؤں کے ہاں پہلی اولاد ‘بیٹی’ ہوئی؟

09 ستمبر, 2024 17:09

معروف بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کے بعد یہ جوڑا بھی اُن بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں شامل ہوگیا جن کے گھر پہلی اولاد بیٹی ہوئی۔

بالی ووڈ کی دُنیا کے کچھ ایسے نامور ستارے ہیں جن کے ہاں حالیہ مہینوں اور سالوں میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، دیپیکا پڈوکون سے لے کر عالیہ بھٹ تک کئی نامور اداکارائیں والدہ بننے کی خوشیوں سے سرفراز ہوئیں ہیں۔

ایسی بالی ووڈ اداکاراؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:

بالی ووڈ کی سُپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی، جوڑے نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا جس پر دیگر اداکاروں نے کافی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔

ریچا چڈھا اور علی فضل:

بالی ووڈ کی دُنیا کا ایک اور جوڑا جو حال ہی میں ننھی پری کے والدین بنے وہ ریچا چڈھا اور علی فضل ہیں، رواں سال 16 جولائی کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

منفرد شخصیت اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مشہور ریچا چڈھا اور علی فضل نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی۔

سوارا بھاسکر:

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور اُن کے شوہر فہد احمد نے 23 ستمبر 2023 کو اپنی بیٹی رابعہ کا دنیا میں خیر مقدم کیا تھا، ماں بننے کے بعد سے اداکارہ کا انسٹاگرام ہینڈل بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سے بھرا ہوا ہے اور وہ اکثر و بیشتر اپنی ننھی صاحبزادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بغیر میک اَپ اقرا عزیز کیسی دیکھائی دیتی ہیں؟ مداح حیران

ٹوپیوں سے محبت! ماہرہ نے نئے کلیکشن کی تصاویر شیئر کردیں

بپاشا باسو:

اداکارہ بپاشا باسو بھی بیٹی کی قابلِ فخر والدہ ہیں، جن کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور:

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے 6 نومبر 2022 کو اپنی بیٹی راہا کپور کا دنیا میں استقبال کیا، عالیہ اور ان کے شوہر رنبیر کپور ایک سال تک بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھنے کے بعد گزشتہ برس کرسمس پر میڈیا کے سامنے لائے تھے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس:

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سال 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی، یہ جوڑی 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے بیٹی کے والدین بنے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی:

اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں 11 جنوری 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا، اس کے علاوہ رواں سال جوڑے نے اپنے بیٹے کا دُنیا میں استقبال کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top