بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ٹوپیوں سے محبت! ماہرہ نے نئے کلیکشن کی تصاویر شیئر کردیں

08 ستمبر, 2024 19:06

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کیپس (ٹوپیوں) سے اپنے لگاؤ پر مشتمل تصاویوی کولاج شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا بھر کے مختلف دلکش مقامات پر پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ہر اسنپ شاٹ میں انہوں نے مختلف مماثل ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں۔

تصویروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ اسٹار ساتھی اداکاروں اور سولو تصاویر بھی شامل ہیں۔

انہوں نے پوسٹ کیپشن میں لکھا کہ میں ہیٹ گرل ہوں!۔

پوسٹ میں ٹیگ کیا گیا مقام "پوری دنیا” تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصاویر اس کے دنیا کے مختلف حصوں کے سفر کے دوران لی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ‘زینب کے پاپا’ کا یوٹیوب چینل ڈکی بھائی کو پیچھے چھوڑ گیا

ماہرہ کے مداح اس پوسٹ کو پسند کر رہے ہیں جبکہ ہر تصویر میں انکی خوبصورتی اور دلکشی کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top