جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کہاں ہیں؟ بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کا سوال

15 فروری, 2022 10:44

نیو دہلی : بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ نے مودی سرکار سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ لیئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بالاکوٹ میں بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ہمیشہ مسترد کیا جاتا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے ان علاقوں تک عالمی ذرائع ابلاغ کو بھی رسائی دی، جہاں بھارت حملہ کرنے کا جھوٹا ماحول بناتا تھا۔

بھارت کو اس دعویٰ پر دنیا بھر میں شرمندگی اٹھانی پڑی، لیکن ساتھ ساتھ وہ اپنے ملک کے عوام کو بھی مطمئن نہیں کرپائے اور کسی نہ کسی موقع پر مودی سرکار دفاعی پوزیشن پر چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، بھارت بے بس

بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کے بیان نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور بی جے پی کو آگ لگا دی ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک پر راؤل گاندھی کا ثبوت مانگنا غلط نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے جو ثبوت مانگے ہیں وہ غلط نہیں ہے۔ بی جے پی ہمیشہ غلط تشہیر کرتی ہے۔ میں بھی پوچھ رہا ہوں کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کہاں ہیں؟

بی جے پی نے اس بیان کو شہیدوں کی توہین قرار دیا، مگر اب مودی کی پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں پاکستان دوست اور غدار قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top