جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نواز شریف نے ہی اس سے نکالا : رانا ثنا اللہ

03 اکتوبر, 2023 13:00

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ21اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کےلیے تیار ہیں ، پوری قوم نواز شریف کی آمد کا انتظار کررہی ہے ، بعض لوگوں نے منفی باتیں کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے ، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نواز شریف نے مشکل سے نکالا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر پوری مسلم دنیا میں جشن منایا گیا،2013میں پاکستان میں سیکڑوں شہدا کی لاشیں اٹھائی جارہی تھیں ،ہمارے4سال میں پاکستان مشکلات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر آیا۔

رہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہا کہ فتنے اور فساد کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا ، پاکستان ترقی یافتہ ممالک اور جی 20کی فہرست میں آچکا ہوتا، بدقسمتی سے پاکستان کو دوبارہ بحران کا شکار کیا گیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ قائد نواز شریف ضمانت لیکر پاکستان آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے، جنہوں نے ن لیگ اور نواز شریف کیساتھ تجاوز کیا ہے کسی کو نہیں بھولیں گے، وقت آنے پر معاملات سیٹل ہوں گے۔

 یہ پڑھیں : نواز شریف سے متعلق بیان :رانا ثناء اللہ اور نگراں وزیر داخلہ آمنے سامنے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top