جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کے نو منتخب صدر کب حلف اٹھائیں گے؟

10 جولائی, 2024 18:16

ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان 30 جولائی کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان حجت الاسلام علی رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے تحت منگل 30 جولائی کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایران کے اگلے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

ایرانی آئین کے تحت سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدر کے انتخاب کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ایرانی گارڈیئن کونسل، عدلیہ، فوج اور سول اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد اصلاح پسند مسعود پزشیکان نئے ایرانی صدر منتخب

آئین کی شق 121 کے تحت نو منتخب صدر حلف اٹھائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دینے کیلئے حلف اٹھائیں گے بعدازاں دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ مسعود پزیشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ ملے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top