جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟

10 اگست, 2024 08:35

حکومت اور دیگر نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ان پر انعامات کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کی اس تاریخ ساز کامیابی پر ان کیلئے سپانسرز کی جانب سے بھی آفر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں سپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم کا کارنامہ؛ فخر عالم کرکٹرز سے ناراض

انہوں نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل بھی کی جب کہسندھ حکومت نے 5 کروڑ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری 20 لاکھ روپے دینگے۔

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،انہوں نے وطن واپسی پر قومی ہیروکو گورنر ہاؤس مدعو کرنے کا بھی کہہ دیا۔

سکھر کے میئر نے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کیا ہے ۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے بھی اعلان کررکھا ہے وہ 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالر انعام دے گی۔

شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دوں گا۔

کراچی پریس کلب نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top