جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستانیوں کیلئے شینگن ویزا کی فیس کتنی ہونے والی ہے؟

21 جون, 2024 14:41

یورپی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اس جون میں شینگن ویزا کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شینگن ویزا  کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، یعنی پاکستانیوں کے لیے اس ویزے کی بنیادی فیس بالغوں کے لئے 80 سے 90 یورو  (تقریباً 26 ہزار 900 روپے) اور بچوں کے لئے  40 سے یورو 45 (13 ہزار 400 روپے) تک بڑھنے جا رہی ہے۔

یورپی کمیشن نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار رکن ممالک میں افراط زر کو قرار دیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے ویزا کی قیمت کے مقابلے میں شینگن ویزا فیس اب بھی نسبتا کم ہے۔

مثال کے طور پر برطانوی ویزا کی قیمت 134 یورو، امریکا کی 185 یورو اور آسٹریلوی ویزا کی فیس 117 یورو سے شروع ہوتی ہے۔

شینگن ممالک میں آئرلینڈ اور قبرص کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ رومانیہ اور بلغاریہ بھی شامل ہیں۔ اگرچہ وہ یورپی یونین کے رکن نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ  ناروے، آئس لینڈ، لخٹینسٹائن اور سوئٹزرلینڈ بھی شینگن کنونشن کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستانی نیوزی لینڈ کا ورک ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟مکمل معلومات

طالب علم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

شینگن ویزا کس کی ضرورت ہے؟

شینگن ویزا غیر یورپی شہریوں کے لئے ضروری ہے جو یورپی یونین یا شینگن ایریا کے 90 دن کے قانون سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے، ان میں جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور چین شامل ہیں۔

غیر یورپی یونین کے شہریوں کو کسی بھی 180 دن کی مدت میں 90 دن تک کے دورے کے لئے شینگن کے علاقے میں داخل ہونے کے لئے ویزا کی ضرورت ہوتی ہے،  جب کوئی شینگن کے علاقے میں کسی ملک میں داخل ہوتا ہے تو، 180 دن کی مدت شروع ہوتی ہے۔ وہ جتنی بار چاہیں شینگن علاقے کے ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں صرف 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top