جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟

08 اگست, 2024 14:34

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے جب کہ فی تولہ چاندی 2 لاکھ 850 روپے پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 2393 ڈالر بر قرار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کا حکومت سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں مدد کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top