جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قید بامشقت سزا: عمران خان اور شاہ محمود جیل میں کیا ڈیوٹی سرانجام دیں گے؟

30 جنوری, 2024 19:57

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں 10، 10 سال قید کی بامشقت سزا سنادی گئی ہے۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود کو سائفر گمشدگی کیس میں سزا سنائی۔

قانونی ماہرین کے مطابق قید بامشقت سزا میں جیل کے اندر مختلف نوعیت کے کام کی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں اور اس کا باقائدہ معاوضہ بھی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں مختلف فیکٹریاں بھی کام کر رہی ہوتی ہیں، قیدی کو کسی فیکٹری میں بھی کام پر لگایا جاسکتا ہے جب کہ اسے دیگر قیدیوں کو تعلیم دینے کی ڈیوٹی بھی دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سزا یافتہ افراد مسجد کی صفائی، کھیتی باڑی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

قید بامشقت قیدیوں سے کھانے بنانے میں مدد، پودوں کی دیکھ بھال، تراش خراش کرنا جیسے کام بھی کروائے جاتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ سپرٹینڈنٹ جیل کا اختیار ہے کہ وہ کس قیدی کو کیا کام دیں جب کہ تعلیم یا قرآن پڑھانے سے قیدی کی سزا میں بھی کمی ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top