منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

2023ء میں پاکستانیوں نے گوگل پر زیادہ کیا سرچ کیا؟

12 دسمبر, 2023 12:48

 

آج کے دور میں گوگل سرچ انجن کے بغیر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی مکمل نہیں ہوسکتی۔

ہم سب جانتے ہیں کہ روزانہ ہی گوگل پر اربوں موضوعات کو سرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرچ انجن کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست کو جاری کیا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ پاکستانیوں نے رواں سال 2023ء میں گوگل پر زیادہ کیا سرچ کیا،گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپیز، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

 

ٹیکنالوجی

 

What is the Importance of Technology? | Simplilearn

 

اس کیٹیگری میں سرفہرست نام حیران کن نہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کو اس نے اپنی جانب کھینچا ہے۔

یہ نام ہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ، جسے نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2023 میں یہ دنیا بھر میں عام ہوگیا۔

 

نیوز

 

Google Reportedly Building A Paid News Content, 49% OFF

 

اس کیٹیگری میں غزہ جنگ سرفہرست رہی جس کے بارے میں جاننے کے لیے پاکستانیوں نے گوگل کا رخ کیا۔

احساس پروگرام دوسرے، علیزہ سحر تیسرے، اکشے کمار چوتھے جبکہ کاجول کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

 

ایونٹس/ Occasions

 

A 5 Step Guide to Organising Your Next Business Event

 

 

اس کیٹیگری میں سب سے اوپر پاکستان سپر لیگ کا نام ہے جس کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ رہا۔

تیسرے پر ایشیا کپ، چوتھے پر انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 5 ویں پر ایشز موجود ہے۔

 

کرکٹ اور گیمز

 

Ice-cool Hafeez seals thriller as Pakistan claim 1-0 lead over South Africa

 

اس کیٹیگری میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ دوسرے نمبر پر رہا۔

تیسرے پر پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، چوتھے پر بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز 5 ویں نمبر پر رہا۔

 

فلمیں اور ٹی وی شوز

 

Is Film More Art or Literature?

 

اس سال پاکستان میں حیران کن طور پر کسی پاکستانی یا بھارتی فلم کی بجائے ایک ہالی وڈ فلم کے بارے میں جاننے کے لیے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اوپن ہائیمر کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلمیں جوان (دوسرے) اور پٹھان (تیسرے) رہیں۔

ہالی وڈ فلم باربی چوتھے نمبر پر رہی جبکہ بالی وڈ فلم ٹائیگر 3 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

 

کھانا پکانے کی ترکیبیں

 

Recipes Word Images – Browse 27,209 Stock Photos, Vectors, and Video | Adobe Stock

 

پاکستانی شہریوں کو کھانے پینے کا کافی شوق ہے اور 2023 میں سموسے بنانے کی ریسیپی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

کلیجی بنانے کا طریقہ دوسرے نمبر پر رہا جس کے بعد شیر خورما کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

یہ پڑھیں : تھریڈ میں ٹیگ ہونگے :تھریڈز ایپ کی نئی اپڈیٹ چھاگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top