جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اس ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ

25 اگست, 2023 16:59

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 کا مزید اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز کی قیمت میں 16 ،دال مسور کی قیمت میں 10 روپے، چینی 6 ،لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے جبکہ دال ماش 8 ،مونگ 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 27 روپے سستے ہوئے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی 23 روپے کی کمی ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top