جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کی چار ریاستوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ

24 اپریل, 2021 16:21

نیو دہلی : بھارت کی چار ریاستوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

بھارت کی چار ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کا بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت خراب ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 66 ہزار 836 کیسز اور 773 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نئی دہلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 24 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 348 اموات ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top