جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نوبیاہتا جوڑے شادی پر 3 کلو سونا، 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کی سلامی مل گئی

17 جولائی, 2024 18:30

ترکیہ کی ریاست وان میں ایک شادی کے اخراجات اور نوبیاہتا جوڑے کو تقریباً 3 کلو سونا اور 40 لاکھ ترک لیرہ کی رقم پیش کی گئی۔

دولہا بایرام ایراز وان میں کریسونلر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر مراد ایراز کا بیٹا ہے، دلہن اصلی گونگورالپ ہیں جو وان میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ صالح گونگورالپ کی بیٹی ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریب میں 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں و تاجروں سمیت کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: اننت امبانی کی شادی میں کٍنِ پاکستانی ڈیزائنر کے چرچے رہے؟

شادی میں تقریباً ایک ٹن گوشت پکایا گیا، دلہن کو 3 کلو سونا اور دولہے کو تقریباً 40 لاکھ ترک لیرہ یعنی (پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 36 لاکھ 54 ہزار 407 روپے) کی رقم کی سلامی پیش کی گئی۔

من زفاف تركيا الأسطوري

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top