جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کا موسم رات میں ٹھنڈا رہے گا، سردی بڑھنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

28 دسمبر, 2022 10:10

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم دن میں خشک، رات میں سرد رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے، شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل مائل ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آلودگی برقرار ہے جس کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی ہے، کراچی پاکستان کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top