ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات

08 اگست, 2018 12:07

شہر اقتدار سمیت مختلف شہروں میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ہزارہ، مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، میر پور خاص، ٹھٹھہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کراچی میں موسم ابرآلود اور بارش کی پیش گوئی ہے ۔

جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بادل خوب جم کر برس رہے ہیں، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کوہاٹ، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

شہر قائد میں بادل کی آنکھ مچولی بدستور جاری ہے موسم ابر آلود اور بارش کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت چھبیس اور زیادہ سے زیادہ تنتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top