ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

دبئی میں پاکستانی ڈیلوری رائیڈر کا کارنامہ، حکومت نے ایوارڈ دے دیا

23 مارچ, 2024 12:40

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈلیوری رائیڈر ذیشان احمد کو شہری ذمہ داری ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ڈیلیوری رائیڈر نے الوسل اسٹریٹ پر ایک لٹکتی ہوئی ٹریفک سگنل لائٹ کو ٹھیک کرکے ممکنہ طور پر خطرے کو روکا تھا، تاہم وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ کمیونٹی کیلئے یہ خدمت کیمرے کی آنھ میں ریکارڈ ہورہی تھی۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کا کہنا تھا کہ ’میں الوسل اسٹریٹ پر گاڑی چلا رہا تھا کیونکہ اس وقت میرے پاس ڈلیوری آرڈر نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اچانک ٹوٹے ہوئے سگنل کو محسوس کیا۔ ایک پینل الگ تھلگ تھا، اور یہ بہت خطرناک طریقے سے لٹک رہا تھا۔

فوٹو: خلیج ٹائمز
فوٹو: خلیج ٹائمز

‘’مجھے احساس ہوا کہ اس سے راہگیروں یا دیگر ڈرائیوروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے میں نے جلدی سے اپنی موٹر سائیکل پارک کی اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مجھے فلمایا گیا ہے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا‘

دو دن بعد ذیشان کی تفصیلات اور رابطہ آر ٹی اے نے تلابت نامی کمپنی سے حاصل کیا جہاں وہ کام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ذیشان کو آر ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں مدعو کیا گیا تھا اور ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، ذیشان ایک دہائی سے زائد عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top