جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا: احسن اقبال

20 نومبر, 2022 15:35

لاہور: احسن قبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگ چکی تھی، ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی کے پھیلائے گئے جھوٹ میں کوئی حقیقت نہیں، 6 ماہ کے دوران ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگ چکی تھی، ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں: وزیر خزانہ

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے، پی ٹی آئی کا مکمل بیانیہ جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، یہ وقت سیاست کھیلنے کا نہیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کا ہے، یہ وقت ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کا دوبارہ آغاز کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کو برباد کردیا تھا، ہم سی پیک طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے، سی پیک کے تحت چین اور سعودی عرب کو مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top