جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

نئی نسل کیلئے پلاننگ کرنا ہوگی، مسائل خود حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے : وزیراعظم

08 جولائی, 2021 13:49

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نئی نسل کیلئے پلاننگ کرنا ہوگی، کہ ان کے لیے کیا چھوڑ کے جانا چاہتے ہیں، اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبہ خوش آئند ہے۔ اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ہمیشہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہوگا۔ ماحولیات میں بہتری کیلئے الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی۔ چین کی ترقی کا راز ہے، انہوں نے لمبے عرصے کے پلان بنائے۔ پلاننگ کرنا ہوگی، ہم نئی نسل کیلئے کیا چھوڑ کے جانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد، مری تک پھیل رہا ہے، سبزہ ختم ہورہا ہے اور کوئی پلان نہیں۔ تمام شہروں کا ماسٹر پلان بنارہے ہیں۔ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا،

آج وہاں آلودگی ہے۔ کراچی میں بھی یہی حال ہے، سیوریج کا پانی سمندر میں گرایا جاتا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی تعداد سب سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال ایک لاکھ گاڑیوں کی پیداوار ہوگی، 3 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا : خسرو بختیار

ان کا کہنا تھا کہ مفادات کیلئے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ ہم درخت اگا رہے ہیں اور نیشنل پارکس بنارہے ہیں۔ پاکستان بے شمار وسائل اور نعمتوں سے مالامال ہے۔ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اور آئندہ نسلوں کا سوچنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی۔ لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔ لوگوں کو اعتماد نہیں کہ ہمارے ٹیکس کا درست استعمال ہوگا۔ ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ تبدیل کرنا ہوگی کہ امداد نہیں ہوگی تو ملک نہیں چلے گا۔ میرا یقین ہے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔ رواں سال پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top