جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،مناسب ہوگا سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں :شہباز شریف

15 نومبر, 2023 12:11

 

کوئٹہ:سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کو ئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اورہیں ،مناسب ہوگا کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

صدرمسلم لیگ(ن) نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری سیاست کو نقصان پہنچا، ریاست بچ گئی ، سیاست بھی بچ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی سے ملنے آیا ہوں ، ہمارا اس خاندان سے 50سال سے تعلق ہے ، سیاست اپنی جگہ خاندانی تعلق کا ہمیشہ احترام کیا  ہے ، ہمیں مل کر صوبے کو خوشحال بنانا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں قوم کے سامنے ہیں ، نواز شریف کے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ، پچھلی حکومت کے 4سال میں تباہی و بربادی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں لشکری رئیسانی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے آیا ہوں ، لشکری رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔

لشکری رئیسانی نے کہا کہ میاں صاحب کا مشکور ہوں وہ ہمارے پاس آئے ،ملک کو مسائل کا سامنا ہے جو پارلیمانی عمل سے بہتر ہوسکتے ہیں ،نواز شریف بہترین سیاستدان ہے، امید ہے مسائل کا حل جانتے ہونگے، ن لیگ میں شامل ہونے کا بہت جلد فیصلہ کریں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملکر بلوچستان کو خوشحال بنانا ہے ، ہم نے صوبے کے مسائل مل کر حل کرنے ہیں ،سمجھتا ہوں نواز شریف ایک سیاستدان نہیں مدبر ہیں ، نواز شریف کی دوسرے صوبوں سے محبت ہے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان کے کافی لوگوں نے ن لیگ میں شمولیت کی ہیں ،سیاست برائے سیاست قومی خدمت نہیں ، جسے عوام وزیراعظم بنائیں گے اسے قبول کریں گے ، اگر نواز شریف وزیراعظم بنے تو سب قبول کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلاول بھٹو چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ، بلاول بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ہیں ، پختہ سیاست سب کو کرنی چاہیے پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 76سال میں جو ہوا سب کے سامنے ہے ، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرائیں یہ مناسب نہیں ، مناسب ہوگا کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ ایک مخلوط حکومت تھی ، مثبت اور منفی فوائد تھے ، منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی ، وفاق نے سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے مہیا کیے ، سیلاب آیا تو ہم ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تو نہیں بیٹھے تھے ، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیلاب میں ہم آرام سے بیٹھے تھے ۔

دوسری جانب شہباز شریف نےبلوچستان کے ورکرز کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج صرف 2باتیں کرنا چاہتا ہوں، بلوچستان میں بجلی کے مسئلےکا واحد حل شمسی توانائی ہے، نواز شریف نے بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے ۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد حالات بدل گئے، عبدالمالک بلوچ کے دور میں بلوچ نیشنلسٹ کیساتھ ڈائیلاگ کا آغاز کیا، بلوچستان کی حقوق کی بات کرنے والوں سے ڈائیلاگ شروع کیا،نواز شریف صوبے کی ترقی کا آغاز دوبارہ کریں گے۔

یہ پڑھیں : ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں : بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top