جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہمیں افغانستان میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے : امریکی جنرل

18 فروری, 2022 15:44

واشنگٹن : امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ داعش کو پھلتا دیکھ رہے ہیں، ہمیں افغانستان میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے افغان ٹی وی کو فیس بک کے ذریعے دیئے گئے انٹرویو کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکہ اب بھی حل کر رہا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی امریکا کی جانب سے افغان اثاثے اپنے پاس رکھنے کی شدید مخالفت

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ طالبان داعش کے دوست نہیں اور انہوں نے کارروائیاں بھی کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے کنٹرول سے باہر کے علاقوں میں داعش کو پھلتا دیکھ رہے ہیں، جسے ہم خطرہ سمجھتے ہیں۔ داعش امریکہ کے خلاف ملک سے باہر حملہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top