جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واشنگٹن میں طاقت کے دیگرمراکز صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے موڈ میں

23 ستمبر, 2019 23:00

یوکرین صدر سے بات چیت اسکینڈل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طاقت کے دیگر مراکز کے بعض اہم عہدیدار صدر کے احتساب پر متفق نظر آتے ہیں۔بلکہ، انکا مواخذہ چاہتے ہیں۔ البتہ امریکی مقننہ کی ان سرکردہ شخصیات کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

ٹرمپ کا اعتراف
وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر گذشتہ روز ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ یوکرین کے صدروولودیمیر زیلنسکی سے 25جولائی 2019 کو مبارکباد اور مشرقی یورپ میں بدعنوانی پر گفتگو کا اعتراف کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بائیڈن کا نام محض ایک مثال کے طور پر پیش کیا۔ جوزف بائیڈن کے بیٹے ہنٹر یوکرینی نجی گیس کمپنی برسیما ہولڈنگس کے بورڈ میں شامل ہیں۔ ٹرمپ کے بیان کو بین السطور اعتراف سمجھا جارہا ہے۔

مواخذہ کیا جائے، ڈیموکریٹک دبائو
ٍ ڈیموکریٹک پارٹی رہنما ؤں پر دباؤ ہے کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹک اراکین مقننہ کو خط لکھا ہے۔ وہ روس ٹرمپ اسکینڈل کے وقت مواخذے کی مخالف تھیں۔

بائیڈن کا نام محض ایک مثال کے طور پر پیش کیا۔

نیویارک سے منتخب رکن الیگزینڈریہ اوکاسیو کورٹیز نے مواخذہ میں عدم دلچسپی کی وجہ سے اپنی ہی جماعت پر شدید تنقید کی ہے۔

الیگزینڈریہ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے قانون توڑنے سے زیادہ بڑا اسکینڈل ڈیموکریٹک پارٹی کا صدرکے مواخذے سے انکا ر ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ری پبلکن پارٹی خاموش رہتی ہے تو یہ باعث حیرت نہیں. مگر ڈیموکریٹک پارٹی کی خاموشی یقینا حیرت انگیز ہے۔

انٹیلی جنس کمیٹی ٹرمپ کے خلاف شکایت کی سماعت

ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم اسکف نے قائم مقام سربراہ قومی انٹیلی جنس جوزف میگوائر کو خط لکھ کر شکایت کی نقل سمیت طلب کیا. مگر انہوں نے آنے سے صاف انکار کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صلح کے بعد اب وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی خاموش رہتی ہے تو یہ باعث حیرت نہیں. مگر ڈیموکریٹک پارٹی کی خاموشی یقینا حیرت انگیز

اس نوعیت کا دباؤ دیگر اراکین کی طرف سے بھی ہے۔ سیاسی ماحول میں تناؤ اپنی انتہا کوچھونے لگا ہے۔چونکہ اگلے برس امریکا میں صدارتی الیکشن ہوں گے. مہم شروع کردی گئی ہے۔ ڈیموکریٹک کے ممکنہ صدارتی انتخابی امیدواروں میں سابق نائب صدر جوزف بائیڈن سر فہرست ہیں۔

ٹائمنگ ایسی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی۔ قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جمعرات کوایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی میں پیش ہوں گے۔ اگر وہ مطمئن نہ کرپائے تو مقننہ کی کمیٹی اگلا قدم اٹھائے گی۔ یعنی ٹرمپ پر احتساب کی تلوار معلق ہے۔

عرفان ٹھٹھوی
جی ٹی وی انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top