جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں: فاروق ستار

28 اگست, 2023 10:54

اسلام آبا د:رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں،نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے۔

ایم کیو ایم وفد اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کے بعد رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے،آئین اور قانون کے مطابق حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کی ہم نے تائید کی ہے، مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن ہوں، قومی اسمبلی نہیں ہے تو آئین میں ترمیم بھی نہیں ہوسکتی۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، الیکشن میں تاخیر پر اتفاق نہ ہوسکا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top