جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا میں عوام کا شدید احتجاج، صدارتی محل پر دھاوا بولنے کی کوشش، کرفیو نافذ

01 اپریل, 2022 10:22

کولمبو : معاشی بحران کے خلاف ہونے والے مظاہرے پرتشدد ہو گئے، پولیس نے سری لنکا کے دارالحکومت کے کچھ حصوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے، جس کی وجہ سے حکومت ایندھن، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی درآمدات کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی ایندھن سمیت کئی ضروری اشیاء یا تو مہنگی ہو گئی ہیں یا پھر مارکیٹ سے ہی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں سیوریج لائن میں پھنسے چار افراد لاشیں نکال لی گئیں

عوام کا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے صدر راجا پاکسے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب جانے کی کوشش کی، جس کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوگئیں۔ مظاہرین نے کئی املاک کو نظر آتش کردیا۔ پولیس نے شہر بھر میں کرفیو نافذ کردیا۔

احتجاج پورے شہر میں پھیل گیا، مظاہرین نے کولمبو سے سری لنکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر، کینڈی تک مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top