جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ویڈیو: زمین میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

15 جون, 2024 16:08

سانگھڑمیں ظالم وڈیرے نے کھیتوں میں آنے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس کی وڈیرے کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹ کواتنی بڑی سزاملی کے اس کا پاؤں ہی کاٹ دیا گیا، پولیس نے وڈیرے کو بچاتے ہوئے اپنی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت بدل گئی مگر پنجاب میں وڈیرہ شاہی ختم نہ ہوسکی

سانگھڑ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور لوگوں کا موقف ہے کہ ایک مقامی وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی۔

زخمی اونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جن میں اسے درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے سماجی کارکن عمران سانگی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستان میں عام طور پر جانوروں کے حقوق کے لیے کوئی خاص قانون موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے نام پر دو صدی پرانا برطانوی دور کا 1890 کا پریوینشن آف کریولٹی ایکٹ نافذ ہے، جس کے تحت کسی شخص یا جانور کو تکلیف دینا اور اسے قتل کرنا قانوناً جرم ہے اور یہ جرم ثابت ہونے پر اس شخص پر دو ہزار روپے جرمانہ یا چھ ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top