جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

03 اکتوبر, 2023 13:20

اسلام آباد: وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیا ز(ملٹری) اورتمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

 یہ پڑھیں : کسی گروہ سے بات نہیں کی جائیگی، دہشتگردوں کے پاس سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں: آرمی چیف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top