جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر پابندی عائد کردی

20 جولائی, 2019 13:56

ویٹی کن سٹی : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانسفیلڈ پر پابندیاں عائد کر دی ہے۔

پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانسفیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

کیتھلوک نیوز ایجنسی کے مطابق برانس فیلڈ پر سینیئر کیتھولک رہنماؤں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے، تاہم انہیں فرائض منصبی کے حق سے محروم کرنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے تھے، جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top