جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ کا حساب لیا جائے گا : وزیر اعلیٰ سندھ

10 مئی, 2023 10:58

کراچی : تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد رات گئے مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور انتظامیہ کو ضروری احکامات دیئے اور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کا حساب لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احتجاج کے نام پر دو بائوزرس، ایک بس اور چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی، جس کا حساب ان سے لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں کچھ نہیں ہے، ہم ان کو ہرا دیں گے : بابر اعوان

ان کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کی گئی ہے اور اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ پی ٹی آئی والے ڈبل میسیجنگ کر رہے ہیں، کوئی کہتا ہے پر امن رہو، کوئی کہتا ہے باہر نکلو۔

مراد علی شاہ نے عوام کو یقین دلایا کہ اپنے اپنے کام پر جائیں، کوئی کسی کو روکنے کی جرت نہیں کرے گا۔ سرکاری یا نجی املاک کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top