جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کروڑوں روپے رشوت کے الزام میں طلب

05 جولائی, 2022 15:49

لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزام کی تحقیقات کیلئے طاہر خورشید کو 6 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید پر افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پیسے لے کر کرنے کا بھی الزام ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق وہ سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کیلئے کروڑوں روپے رشوت وصول کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری زمین پر جعلسازی : عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

پراجیکٹ کے اضافی فنڈز کی منظوری کیلئے بھی وسیم طارق اور طاہِر خورشید نے رشوت لی۔ اینٹی کرپشن نے چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top