جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

03 اگست, 2024 09:47

اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور ایران کے ردعمل کے خوف سے خطے میں کشیدگی پھیل گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے کشیدگی کے دوران اسرائیل کی مدد کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فائٹر جیٹ، اسکواڈ رن، نیوی کروزر اور ڈسٹرائر شپ بھیجے گا، امریکی بی ٹو بمبار طیارے قطر کے امریکی ائربیس پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نیا جنگی بحری جہاز بھیجنے کے ساتھ ساتھ خطے میں میزائل دفاعی جہاز اور لڑاکا اسکواڈرن بھی تعینات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان آگیا

پینٹاگون نے مزید کہا کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کا امکان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں اضافی لڑاکا طیارے اور جنگی جہاز تعینات کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top