جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی نوجوان اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی اونچے جھولے سے گر کر ہلاک

26 مارچ, 2022 15:09

واشنگٹن : 14 سالہ لڑکا تفریحی پارک کے اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی اونچے جھولے سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

امریکی ریاست اورلینڈو کے سیاحتی ضلع کے قلب میں ایک 14 سالہ لڑکا تفریحی پارک کے ایک جھولے سے گر کر ہلاک ہوگیا، جس کی اونچائی اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔ اسے دنیا کا سب سے اونچا فری اسٹینڈنگ ڈراپ ٹاور کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کیخلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

واقعے نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا اور فوری طور پر جھولے کو بند کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منہ کے بل گرا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top