جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی اسپیکر پیلوسی کا بیان امن کی کوششوں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے : آذربائیجان

19 ستمبر, 2022 11:18

باکو : آذربائیجان نے پیلوسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اور غیر منصفانہ الزامات امن کی کوششوں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آرمینیا کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہہم ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  یہ واضح ہے کہ یہ آذریوں نے شروع کیا تھا اور اس کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان اور آرمینیا کشیدگی پر قابو پانے کیلئے بات چیت پر متفق

انہوں نے کہا کہ امریکہ آرمینیا کو اس کی دفاعی ضروریات سے متعلق معلومات لے رہا ہے۔  واشنگٹن اس ملک کی حمایت کرنا چاہتا ہے۔

اس بیان کے جواب میں آذربائیجان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پیلوسی کی طرف سے آذربائیجان کے خلاف لگائے گئے غیر مصدقہ اور غیر منصفانہ الزامات ناقابل قبول ہیں۔ انہیں آرمینیا کے حامی سیاستدان کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top