جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، اس پاگل پن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا : شمالی کوریا

19 مئی, 2023 12:54

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشقوں کو جوہری بلیک میلنگ اور پاگل پن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی اور جنوبی کوریائی افواج نے مارچ سے سالانہ موسم بہار کی مشقوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور بھاری بمباروں کی فضائی اور سمندری مشقیں شامل ہیں۔

شمالی کوریا نے مشقوں کو جوہری بلیک میلنگ قرار دیا اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سلسلے کو حملے کی مشق قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا، جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کیخلاف سیکیورٹی معاہدے کا اعلان

سرکاری میڈیا کے مطابق ہمیں فوجی طور پر کچلنے کی ان کی سازش کا ایک اور واضح اشارہ ہے کہ دشمن کے جنگجوؤں کا پاگل پن اس مقام پر پہنچ گیا ہے، جہاں اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سرکاری میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ اپنے ہتھیاروں کے پروگراموں کو جاری رکھے گا، جو سنگین حالات اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے خودمختار ریاست کا اپنے طاقتور دفاع کا حق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top