پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹ گرفتاری پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت پر پابندیوں کی دھمکی

08 مئی, 2024 14:45

متعدد امریکی سینیٹرز نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو لکھے گئے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کیے گئے تو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

12 ریپبلکن سینیٹرز کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو یا دیگر اسرائیلی حکام کو غزہ کے مسئلے کا ذمہ دار قرار دیتی ہے تو اسے نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کی خودمختاری پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات عالمی عدالت انصاف میں جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے اقوام عالم کی مخالفت کے باوجود رفح پر حملہ کیا جب کہ بین الاقوامی برادری پہلے ہی تل ابیب کو علاقے میں زمینی کارروائی کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top