جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ کی خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک، سیکیورٹی کو انتہائی سنگین خطرہ لاحق ہے : پینٹاگون

11 اپریل, 2023 16:05

ذرائع کے مطابق ان لیک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹس شامل ہیں، جو نہ صرف یوکرین اور روس سے متعلق ہیں، بلکہ بعض میں امریکی اتحادیوں کے حساس تجزیے بھی شامل ہیں، جنہیں انتہائی سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق انتہائی حساس امریکی دستاویزات کا بظاہر افشا ہونا، جن میں سے اکثر کا تعلق یوکرین کی جنگ سے ہے، امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہے۔

اس خلاف ورزی، جس کی تحقیقات محکمہ انصاف کے ذریعے کی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس میں ایسے جائزے اور خفیہ انٹیلی جنس رپورٹس شامل ہیں، جو نہ صرف یوکرین اور روس سے متعلق ہیں، بلکہ امریکی اتحادیوں کے انتہائی حساس تجزیے بھی شامل ہیں۔

سیکریٹری برائے دفاع برائے عوامی امور کے معاون کرس میگھر نے کہا کہ آن لائن گردش کرنے والی دستاویزات قومی سلامتی کے لیے بہت سنگین خطرہ ہیں اور ان میں غلط معلومات پھیلانے کی صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور فلپائن کی افواج نے بحیرہ جنوبی چین میں بڑی مشقیں شروع کردیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔ اس قسم کی معلومات کو کس طرح اور کس کو تقسیم کیا جاتا ہے، اس پر گہری نظر رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔حالیہ دنوں میں ان خفیہ دستاویزات کو ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ڈسکارڈ اور دیگر سائٹس پر دیکھا گیا ہے۔

سیکریٹری برائے دفاع دستاویزات کے حقیقی ہونے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کی ایک ٹیم اس تشخیص کے لیے کام کر رہی ہے، لیکن آن لائن گردش کرنے والی تصاویر حساس معلومات کو ظاہر کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہ تصاویر ایسے دستاویزات کی شکل میں دکھائی دیتی ہیں جو یوکرین اور روس سے متعلق کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر انٹیلی جنس اپ ڈیٹس کے بارے میں ہمارے سینئر رہنماؤں کو روزانہ اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top