جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے نائن الیون حملے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی ڈیل پر یوٹرن لے لیا

03 اگست, 2024 11:47

امریکا کا 9/11 حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ اور ان کے دو ساتھیوں سے طے پانے والے معاہدے پر یوٹرن سامنے آگیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے 9/11 حملے کے مبینہ امسٹر مائنڈ خالد شیخ اور ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ اس ہفتے کے اوائل میں طے پانے والے معاہدوں کو منسوخ کر دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ تینوں ملزمان کیوبا کے شہر گوانتانامو بے میں امریکی فوجی جیل میں قید ہیں۔

لائیڈ آسٹن نے پینٹاگون کی گوانتانامو جنگی عدالت کی نگرانی کرنے والی سوزن ایسکلیئر کو اس کیس میں مقدمے کی سماعت سے قبل معاہدے کرنے کے اختیار سے فارغ کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع نے ایک میمو میں لکھا کہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر تین پری ٹرائل معاہدوں سے دستبردار ہو جاتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا 9/11 حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے سمجھوتہ

امریکی وزیردفاع خالد شیخ سمیت دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کرنے کے بعد مقدمے کی نگرانی خود کریں گے۔

ڈیل ختم ہونے کی صورت میں خالد شیخ سمیت تینوں قیدیوں کونائن الیون حملے میں ملوث ہونے کے الزام پر سزائے موت دی جا سکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top