جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کو گالی دے دی

13 فروری, 2024 10:18

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔

برطانوی نیوز چینل کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئےکہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنےکی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینےکی خبر کی تردید کی ہے اورکہا ہےکہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ دونوں رہنما عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں 28 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں :امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top