جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کا شنگھائی سفارت خانے میں موجود غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

12 اپریل, 2022 14:43

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ضروری عملے کو کوویڈ کے باعث شنگھائی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکہ نے اپنے شنگھائی قونصل خانے میں تمام غیر ضروری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے بارے میں خدشات کو دور کریں اور ملک چھوڑ دیں۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یہ حکم دیا  ہے، جبکہ چینی حکام کے ساتھ امریکی شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل نے روس کی رکنیت معطل کردی

ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اب ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہتر ہے کہ ہم تعداد میں کمی لائیں اور ہمارے کاموں کو کم کیا جائے۔

چین "زیرو کوویڈ” کی پالیسی پر قائم ہے، جس کا مقصد سخت لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر جانچ اور سفری پابندیوں کے ذریعے انفیکشن کو ختم کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top