مقبول خبریں
شام اور ترکی کی سرحد پر امریکا کا آپریشن، رہنما القاعدہ کے مارے جانے کی اطلاعات
شام: امریکا کی جانب سے شام میں ایک آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن میں القاعدہ کے رہنما ایمن الزواہری کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے شام اور ترکی کی سرحد پر آپریشن کیا گیا، آپریشن ایمن الزواہری کے ٹھکانے پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایران پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام، ایران نے مسترد کردیئے
ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایمن الزواہری کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم ان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات بچوں اور تین خواتین کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔