جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کی اطلاع دو ایک کروڑ ڈالر انعام پاؤ : امریکا کا اعلان

23 اپریل, 2019 09:15

واشنگٹن : امریکا نے حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کردیا

امریکا نے لبنان کی جماعت حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق اطلاع دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کردیا،انعام کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ‘ریوارڈ فار جسٹس’ پروگرام کے تحت کیا گیا۔

انعام کا مقصد حزب اللہ کے مالی وسائل کے ذرائع کو مکمل ختم کرنا ہے۔ امریکا لبنان کی حکومت میں حزب اللہ کےبڑھتے ہوئے کردار سے پریشان ہے۔

شام کی جنگ میں بشارالاسد حکومت کے کامیاب دفاع کے بعد مشرق وسطی میں حزب اللہ کے اثرورسوخ اور جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا نے حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے رکھا ہے، گزشتہ برس امریکا نے چالیس افراد یا اداروں پر حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کا حصہ ہونے کے شبے میں پابندیاں عائد کی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top