جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی فوج کا صومالیہ میں فضائی حملہ، الشباب کے 27 جنگجوؤں کی موت

22 ستمبر, 2022 13:39

موغادیشو : امریکی فوج نے فضائی حملے میں صومالیہ کی افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے  الشباب کے 27 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

افریقہ میں امریکی فوجی کمانڈ نے بتایا ہے کہ صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران میں الشباب پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں 27 جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اس سال اب تک کا چھٹا حملہ ہے۔ ان جنگجوؤں نے رواں ماہ 18 ستمبر کو صومالی فوجی دستوں پر حملہ کیا تھا۔

ہیران کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے گھروں کو نذر آتش کرنے، کنوؤں کی تباہی اور عام شہریوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 40 سال کی بدترین خشک سالی کے دوران ٹیکسوں کے مطالبات نے مقامی لوگوں کو حکومت کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے نیم فوجی گروپ بنانے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں سنگین انسانی بحران، بدترین خشک سالی کے باعث 10 لاکھ افراد بے گھر

اس ماہ کے شروع میں، الشباب کے جنگجوؤں نے علاقے میں ایک حملے میں کم از کم 19 شہریوں کو ہلاک اور خوراک کی امداد پہنچانے والے ٹرکوں کو تباہ کر دیا تھا۔

الشباب نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے صومالیہ کی مرکزی حکومت سے اسلامی قانون کی سخت تشریح کی بنیاد پر اپنی حکمرانی قائم کرنے کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب کے خلاف برسوں سے فضائی حملے کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top