جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا، جاپان، جنوبی کوریا متحد، شمالی کوریا سے غیر قانونی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

14 فروری, 2022 10:40

ہوائی : متعدد میزائل تجربات کے بعد امریکا، جاپان، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف اتحاد کا اعلان کردیا، تینوں ممالک نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سرگرمیاں بند کیں جائیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے ہوائی میں ملاقات کی تاکہ پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بلنکن نے جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ ایوئی یونگ کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہم اپنے نقطہ نظر میں، اپنے عزم میں بالکل متحد ہیں۔ شمالی کوریا اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا طالبان پر افغانستان میں قید امریکی شہری کی رہائی کے لیے دباؤ میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک شمالی کوریا کے جواب میں اقدامات کے بارے میں بہت قریب سے مشاورت کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے تفصیلات پیش نہیں کیں۔

تینوں ممالک کے جاری مشترکہ بیان میں شمالی کوریا سے بات چیت میں شامل ہونے اور اپنی غیر قانونی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کا شمالی کوریا سے دشمنی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ بغیر کسی شرط کے پیانگ یانگ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

جاپانی وزیر خارجہ نے بعد میں جاپانی نامہ نگاروں کو بتایا کہ تینوں وزراء کے درمیان شمالی کوریا پر بہت نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اضافی اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top