جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ کا طالبان پر افغانستان میں قید امریکی شہری کی رہائی کے لیے دباؤ میں اضافہ

14 فروری, 2022 10:37

واشنگٹن : امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات میں ہلکا تناؤ دیکھا رہا ہے، امریکی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قید امریکی شہری کی رہائی کے لیے سرگرم ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کو کہا کہ امریکہ ایک ایسے امریکی شہری کی رہائی کے لیے سرگرم عمل ہے، جسے طالبان نے دسمبر کے اوائل میں افغانستان میں حراست میں لیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص امریکی انخلاء کے مکمل ہونے کے بعد افغانستان گیا تھا۔ معاملے کو اعلیٰ سطح پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے آٹھ مغربی باشندوں کو گرفتار کرلیا : امریکی میڈیا

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف واقعات کے دوران افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں کم از کم آٹھ مغربی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے ان گرفتاریوں کو "ناقابل قبول” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ رابطے میں ہے، ہم نے مغربی باشندوں کو رہا کرنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے لیے انسانوں کو یرغمال بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ طالبان کے ساتھ بالواسطہ اور بالواسطہ رابطے کے ذریعے، تمام افراد کی رہائی پر کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top