جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا سعودیہ کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر لگائی پابندی اٹھانے کو تیار

27 مئی, 2024 19:30

امریکا سعودی عرب کے خلاف عائد کردہ ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق پابندی کو ختم کرنے پر تیار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ پابندی امریکا نے کئی سال تک جاری رکھنے کے بعد اب اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے اٹھنے سے کئی قسم کے ہتھیاروں کی سعودی عرب کو فراہمی ممکن ہو جائے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے خلیجی ممالک کے خلاف سخت لہجہ اور انداز اختیار کیا تھا۔

جو بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں اس طرح کی پابندی کو ایک اہم اقدام کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے سعودی عرب میں بھی اپنا دفتر کھول لیا

امریکا نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

تاہم اب امریکا نے ایک جانب دوبارہ حوثیوں کو اسی فہرست میں شامل کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی اپنی پالیسی کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top