پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

امریکا نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

08 مئی, 2024 12:19

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کہا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی انتخابات کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

ترجمان میتھیو ملر کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران اور پاکستان کے درمیان محدود تنازعات رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top