جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی عدالت کا ٹرمپ کو 83.3  ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

27 جنوری, 2024 09:36

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو 83.3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا ہے۔
نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کیس میں ٹرمپ کو قصوروار قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔
مصنفہ جین کیرول نے 1990  کی دہائی میں ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگایا تھا۔
ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ قانونی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، میں فیصلے کے خلاف اپیل دائرکروں گا۔

یہ پڑھیں:نیو ہیمشائر پرائمری،ڈونلڈ ٹرمپ نےنکی ہیلی کو شکست دے دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top