جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ کی بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے روکنے کی مذمت

12 فروری, 2022 12:02

واشنگٹن : امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے سے روکنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کو مذہبی لباس کی اجازت کا تعین نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں انتہاپسندوں کا حجاب پہنے بائیک پر گھومتی لڑکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ خواتین اور لڑکیوں پر ایسی پابندیاں لگانا رسوائی اور پسماندگی کی علامت ہے۔ مذہبی آزادی میں مرضی کا لباس پہننے کی بھی آزادی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top