جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی شہریوں کو اب یوکرین سے چلے جانا چاہیے : جو بائیڈن

11 فروری, 2022 15:28

واشنگٹن : امریکہ کے صدر نے واضح کردیا ہے کہ امریکی شہریوں کو اب یوکرین سے چلے جانا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ یہ بہت مختلف صورتحال ہے اور چیزیں تیزی سے پاگل ہو سکتی ہیں، اس لیئے امریکی شہریوں کو اب یوکرین چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے واضح کردیا کہ اگر ماسکو یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو بچانے کے لیے فوج نہیں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس اور روسی صدور کی ملاقات، مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں : پیوٹن

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی جنگ ہوگی، جب امریکی اور روس ایک دوسرے پر گولی چلانا شروع کر دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی یوکرین میں موجود امریکیوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top