جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی جوابی حملے سے قبل امریکہ کی اسرائیل کو مدد کی یقین دہانی

11 اپریل, 2024 14:09

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے اسرائیل کو یقین دلایاہے کہ ایران کے جوابی حملے کی صورت میں امریکا انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرے گا۔

جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے جو کر سکا کرے گا۔

یاد رہے کہ تقریباً 10 روز قبل اسرائیل نے شام میں ایران کی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت کئی سفارتی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران شام میں سفارتی تنصیبات پر حملے کو ایران پر حملہ تصور کرتا ہے اور اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اسرائیل نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ہی ٹھہرایا جا رہا ہے، حملے کے بعد خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا شیطانی ریاست کو ضرور سزا ملنی چاہیے اور ملے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیل کی سلامتی کے دفاع سے متعلق بیان اپنے اس بیان کے ایک روز بعد دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top