جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی فوج کی صومالیہ میں کارروائی، دولت اسلامیہ کے 10 دہشت گرد ہلاک

27 جنوری, 2023 12:23

امریکی کارروائی میں انتہائی مطلوب دولت اسلامیہ کے ایک سینئر اہلکار اور 10 دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

امریکی خصوصی دستوں نے شمالی صومالیہ کے دور دراز علاقے میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے ایک سینئر اہلکار اور 10 دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں پہاڑی غار کمپلیکس میں ایک اہم مالیاتی سہولت کار بلال السوڈانی کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون حکام نے کہا کہ آپریشن میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق، آپریشن میں شامل ایک امریکی کو فوجی کو کتے نے کاٹا، لیکن وہ شدید زخمی نہیں ہوا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ اور اس کے شراکت داروں کو زیادہ محفوظ بناتی ہے، اور یہ امریکیوں کو اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے خطرے سے بچانے کے لیے ہمارے ثابت قدم عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں سرکاری عمارت پر حملہ، پانچ شہری ہلاک، چھ حملہ آور بھی مارے گئے

بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بلال السوڈانی، جو برسوں سے امریکی انٹیلی جنس کے ریڈار پر ہے، نے افریقہ میں آئی ایس کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں کام کرنے والی اسلامک اسٹیٹ خراسان کے دہشت گرد شاخ کی مالی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ سال الزام لگایا تھا کہ السوڈانی نے آئی ایس کے ایک اور کارندہ عبدللہ حسین عبادیگا کے ساتھ مل کر کام کیا تھا، جس نے جنوبی افریقہ میں نوجوانوں کو بھرتی کیا اور انہیں ہتھیاروں کے تربیتی کیمپ میں بھیجا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top